مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت مسلم ليک ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں حکومتی ٹیم اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان ڈی چوک پر مذاکرات جاری ہیں۔ حکومتی ٹیم میں چوہدری شجاعت حسین، ڈاکٹر فاروق ستار، افراسیاب خٹک، مخدو م امین فہیم، بابر غوری، خورشید شاہ، عباس آفریدی، فاروق نائیک، قمر زمان کائرہ اور مشاہد حسین سید شامل ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی حکومت کو ڈیڈ لائن کے بعد چوہدری شجاعت اور ڈاکٹر فاررق ستار نے طاہرالقادری کو فون کرکے مذاکرات حکومتی خواہش کا اظہار کیاتھا۔ اس سے قبل ڈاکٹر طاہرالقادری نے ڈی چوک پر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو 3 بجے تک کی ڈیڈ لائن دی تھی اور کہا تھا کہ اس کے بعد اپنے اگلے اقدام کا اعلان کریں گے۔
مہر نیوز-17جنوری 2013ء:پاکستان کی سیاسی جماعت مسلم ليک ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں حکومتی ٹیم اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان ڈی چوک پر مذاکرات جاری ہیں۔
News ID 1793671
آپ کا تبصرہ